اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل کمیٹی روم کے باہر بدمزگی ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے بیگ اندر نہ لے جانے کےخلاف کابینہ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ ہم دہشتگرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے۔
خیال رہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے مجوزہ قانون کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔