بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کو گھر میں پکے مرغی کے سالن کے پیچھے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ شیورام کا گھر میں بنا چکن سالن کھانے کے معاملے پر اپنے والد شینا کے ساتھ جھگڑا ہوا ، اسی دوران والد نے بیٹے کو لکڑی کا ڈنڈا مارا جس سے اس کی موت ہوگئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقتول شیورام جب نوکری سے گھر لوٹا تو اس نے گھر میں پکے سالن سے متعلق پوچھا، پتا چلا کہ سالن ختم ہوگیا ہے جس پر اس نے باپ سے جھگڑا کرنا شروع کردیا۔
بعدازاں دونوں میں تلخ کلامی زور پکڑ گئی جس کے بعد باپ نے غصے میں آکر لکڑی کا ڈنڈا اٹھایا جو شیورام کی موت کی وجہ بنا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی اہلیہ اور 2 بچے ہیں جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔