|

وقتِ اشاعت :   February 3 – 2016

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر یہاں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کوئٹہ سے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، آئی جی پولیس احسن محبوب، سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل منیجر پی آئی اے عبدالباقی نے اجلاس کو فلائٹ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے یہ آپریشن اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے، جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے فلائٹ آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے پی آئی اے حکام کو ہر ممکن تعاون اور تحفظ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔