پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں پارلیمان کےساتھ کھڑی ہیں،پورے ملک میں ایک دن انتخابات کرانے کے حامی ہیں،بیک ڈورسےون یونٹ لاگوکرنےکی سازش کی جارہی ہے،کل بھی ون یونٹ کےخلاف تھے،آج بھی ہیں،انتخابات وقت پرہونےچاہئیں،صرف پنجاب میں الیکشن سازش ہے،پنجاب میں الیکشن پہلےہوئےتونتائج تمام صوبوں پراثراندازہوں گے۔
اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹونےکہا کہ صرف3لوگوں کو14مئی کےروزالیکشن ہوتےنظرآرہےہیں جبکہ باقی لوگ14مئی کوپنجاب میں الیکشن ہوتےنہیں دیکھ رہے،اکثریتی فیصلہ ہمارےسرپربندوق کی طرح رکھ کراستعمال کیاجارہاہے، عدالت میں آج کل جوہورہاہےیہ افسوسناک ہے،4،3 کافیصلہ زبردستی مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، اتحادقائم کرکےعہدہ چھوڑیں گےتوچیف جسٹس کواہمیت ملےگی،امیدہےچیف جسٹس عدلیہ میں اتحادقائم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ذوالفقاربھٹوکیخلاف فیصلہ سنانے والے ججزکیلئےفیصلہ سنا دیا، ججزکی سوچ ہوگی وہ ٹرائل کررہےہیں ، ان کا اپنا بھی ٹرائل ہورہا ہے، مسائل کاحل نہیں نکالتےتو جمہوریت اوروفاق کوخطرہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان بات چیت کاسلسلہ ضروری ہے،سیاسی مخالفین سےمذاکرات ہونےچاہئیں،اتحادیوں کومنارہےہیں،کوشش ہوگی مولانافضل الرحمان کومذاکرات کیلئےقائل کریں،وفاق اورجمہوریت بچانے کی کوشش کررہےہیں،ملک میں جمہوریت کومشکلات کاسامناہے، مذاکرات کیلئےاتفاق رائےکی کوشش کررہاہوں،اپنی کمیٹی بھی بنائی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہم آج تک اپنےارکان منتخب نہیں کرسکے،سندھ بلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ بھی مکمل ہوگیا،عمران دورمیں پنجاب لوکل باڈیزالیکشن میں عدالتی حکم نہیں ماناگیا،پشاور،لاہور،سندھ ہائیکورٹ سےپی ٹی آئی ارکان نےاسٹےآرڈرزلیے،آدھی سےکم اراکین قومی اسمبلی نےاستعفےدیئے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئےبھارت جاؤں گا،وزرائےخارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، تمام ممبران نےشنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت سمجھی ہے۔