|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2023

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے، زور دار دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ہسپتال کے ایم ایس اکبر زمان نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹاف کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کا حکم دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے۔