|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2023

سلام آباد: بھارت میں آگ اور خون کی ہولی میں مْودی سرکار بد مست – منی پور کی صورتحال قابو سے باہر ہوگئی مودی کی ہندوتوا نسل کْش پالیسیز کا پورے ہندوستان میں راج جاری ہے۔

مودی سرکار نے سی آر پی ایف کی ریپڈ ایکشن فورس کے 500 جنگجو سپاہیوں کو منی پور کی صورتحال سنبھالنے کیلئے بھیج دیا۔بی ایس ایف، انڈین آرمی اور دیگر فورسز کے اہلکار پہلے ہی کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے منی پور میں تعینات ہیں۔

موجودہ صورتحال میں سی آر پی ایف کی کل 15 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جو اب تک صورتحال سنبھالنے میں بْری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔

سی آر پی ایف کے10 مزید دستے (تقریباً 1,000 سپاہی) منی پور کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔مودی سرکار کی منی پور مظاہروں کے دوران تشدد کی کاروائیوں میں اب تک 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔حکومتی ایما پر غریب شہریوں پر مسلسل ظلم و زیادتی کے نتیجے میں *80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مْودی سرکار کی طرف سے تمام فورسز کو احتجاج کرنے والے شہریوں کو ” گولی مارنے” کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مْودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا جہاں زندگی کی کوئی قیمت نہیں رہی – اقوام عالم کو اس صورتحال میں G-20 کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔