|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح مقابلے میں 2 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ترجمان کے مطابق پیرا ملٹری فورسز اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک۔افغان سرحدی علاقے میں ایک آپریشن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھاری ہتھیاروں سے مقابلے کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے قبضے سے دو سب مشین گنیں اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔پاکستانی کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے ایف سی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقابلہ اْس وقت شروع ہوا جب عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔خیال رہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والے دونوں مشتبہ افراد کا تعلق کس گروپ سے تھا۔