|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2016

دوحہ: پاکستان اور قطر نے صحت ، تعلیم ، ایل این جی ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون برھانے پر اتفاق کرتے ہوئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم محمدنو از شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی ،کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ توانائی ،سرمایہ کاری، تجارت اور دفاع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ، ملاقات میں قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی، وزیر توانائی ،و دیگر کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی،پاکستانی سفیر شہزاد احمد بھی موجود تھے ملاقات میں دنوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت ،توانائی ،سرمایہ کاری ،تجارت اور صحت ،ریڈیو ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور دونوں ممالک نے مفاہمتی یاداشتوں پر دسخط کر دیئے ہیں- nawaz 2 پاکستان کی جانب سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی یاداشت کا تبادلہ طارق فاطمی اور قطر وزیر خارجہ خالد بن محمد بن العطیہ، کے درمیان ہوا صحت کے شعبہ میں پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈار اور قطر کی وزیر صحت نے دستخط کیے، ایل این جی کے طویل المدت معاہدے پر قطر کے پڑولیم کے نمائندے اور پاکستان کے وزیرپڑولیم شاہد خاقا ن عباسی نے دستخط کیے ، جبکہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان سفیر شہزاد احمد اور وزیر تعلیم نے یادشت کا تبادلہ کیا ،ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت ،توانائی ،سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہ ے ، پاکستان میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع ہیں اور موضوں ترین ملک ہے ، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے ،قطر سرمایہ کار اتھارٹی پاکستان میں موقع تلاش کرے ،پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں میں اضافہ ہوناچاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور قطر ہماری افرادی قوت سے بھی بھر پور فائد اٹھا سکتا ہے ، اس موقع پر امیر قطر نے قطر کا دورہ کرنے پر وزیرعظم شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے ، قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے ۔ nawaz 3 دریں اثناء وزیرِاعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعظم قطر عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی نے آج دوحہ میں JF-17تھنڈر اور Super Mushshak طیاروں کا فضائی مظاہرہ دیکھا ۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف ،میجر جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین الغنیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکومتی اور دفاعی عہدیداران نے بھی اس فضائی مظاہرے کو دیکھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ JF-17اور سپر مشاق نے قطر کی فضاؤں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان، نے دونوں معزز شخصیات کوJF-17کی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں معزز رہنماؤں نے پی اے ایف کے طیاروں کی کارکردگی کو سراہا اور بعد میں پاک فضائیہ کے عملے سے ملاقات بھی کی۔ اس دورے کو یاد گار بنانے کے لئے پاک فضائیہ کے دو JF-17 Thundersاور دو Super Mushshak طیارے 07فروری سے سٹیٹک اور فضائی مظاہرے کے لئے قطر میں موجود ہیں۔ وزیرِاعظم پاکستان محمد نواز شریف ایک اعلیٰ رکنی وفد کے ساتھ قطر کے سرکاری دورے پر ہیں۔