برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی،جس میں 11 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد لاپتہ ہیں۔
ریو گرانڈے ڈو سل حکام نے پریس ریلیزمیں کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے طوفانی بارشیں ہوئیں ،سیلاب زدہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔