|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

بی این پی کی کال پربلوچستان کے قومی شاہراہوں پر مکمل پہیہ جام

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پربلوچستان میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ۔وڈھ کے مخدوش صورتحال کے باعث بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ کراچی، کوئٹہ چمن و کوئٹہ سبی و جیکب آباد قومی شاہراہیں بند و پہیہ جام ہڑتال ،

چاغی بلوچستان بلخصوص وڈھ کے مخدوش صورتحال کے باعث بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان نیشنل پارٹی چاغی کے زیراہتمام کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مکمل پہیہ جام ہڑتال پارٹی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد قومی شاہراہ پر موجود ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال کے مطابق انسانیت کے قاتل ڈیتھ اسکواڈ کی سرکاری سرپرستی اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے خلاف سازشوں کے خلاف بلوچستان بھر میں قومی شاہرایں بند کر دی گئی ہے جس کی باعث ٹریفک کی روانی مکمل روک دی گئی