|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2023

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں فرنٹیئر کور کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی آولین ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ پائیدار آمن کا انسانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے بنیادی کردار ہے ۔

اور بلوچستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے میں ہمارے محافظین کی گرانقدر خدمات ہیں۔گورنر بلوچستان نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا.