ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر آزمائش کیلئے گنگنا کر گانا ڈھونڈنے کا فیچرمتعارف کرانے جا رہی ہے جس میں شناخت کیلئے چلنے والے گانے کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق گوگل اسسٹنٹ اورساؤنڈ ہاؤنڈ نےاسمارٹ فونز میں گنگنا کر گانا ڈھونڈنانے کا فیچر کافی عرصے سے متعارف کرا رکھا ہے۔ لیکن اس نئے فیچر سےصارفین کو تلاش شروع کرنے کیلئے یوٹیوب وائس سرچ میں سونگ فیچر میں جانے کی ضرورت ہوگی، جس کے بعد کم از تین سیکنڈ تک گانا گنگنانا ہوگا اوریوٹیوب پرموجود متعلقہ کونٹینٹ سامنے آ جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گانا گنگنا کر تلاش کرنے اور ریکارڈنگ کےیہ فیچر ابھی آزمائش کے مراحل میں ہیں ، جس کی فی الحال اینڈرائیڈ پر انتہائی کم افراد کو یوٹیوب پر دستیاب ہیں ، تاہم ان مرحلے سے گزرنے کے بعد فیچر میں تمام نقوص ہٹا کر عام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔ عین ممکن ہے یہ فیچر یوٹیوب میوزک پر بھی متعارف کرا دیا جائے۔
خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے یوٹیوب کیلئے صرف اس ہی فیچر کی آزمائش نہیں کی جارہی بلکہ ایک اعلان کے مطابق گوگل سبسکرپشن فِیڈ میں ’چینل شیلف‘ کی بھی آزمائش کر رہا ہے۔ یہ فیچر تخلیق کاروں کی تازہ ترین اپ لوڈ کو شیلف میں لے آئے گا جس کے بعد صارفین کو چینل پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔