|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسانی حقوق ایوارڈ کیلئے 5 رکنی کمیٹی کے اراکین کی منظوری دے دی۔

کمیٹی چیئرمین سندھ کمیشن برائے انسانی حقوق، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، نیشنل کمیشن انسانی حقوق کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

سندھ حکومت نے کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا ہے، جس میں ایوارڈ کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کی جائیں گی۔