|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2023

اسلام آباد؛۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں بس ایک ہی اختلاف ہے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 6 دہشتگرد تنظیمیں ہیں، ان میں سے ایک کا سربراہ براہمداغ بگٹی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں ہے، بس ایک ہی اختلاف ہے کہ وہ پاکستان توڑنا چاہتا ہے جبکہ میں پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں۔