کوئٹہ؛ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے پیر کو یہاں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے ملاقات کی۔
اور بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اپیکس کمیٹی کے تناظر میں مجوزہ اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے صوبائی حکومت کی جانب سے عمل درآمد پلان سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں ہونے والی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ابتک اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات اور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اور اور اس اعلیٰ سطحی فیصلہ ساز انتظامی فورم پر مشاورت کے بعد اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا ، وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی نے سرحدی علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں پاسپورٹ کے آسان اجراء سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی