تربت:نجی بنک نے صبغت اللہ شاہ جی کا اکاؤنٹ نمبر بلاک کردیا،اسی اکاؤنٹ سے دھرنا کے لیے چندہ اکٹھے کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق الائیڈ بنک تربت برانچ نے معروف عالم دین حق دو تحریک کے رہنما اور شہید بالاچ مولا بخش احتجاجی کیمپ کے نمایاں شخصیت صبغت اللہ شاہ جی کا اکاؤنٹ نمبر بلاک. کردیا ہے۔
شہید بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ میں جاری دھرنا کو کوئٹہ شفٹ کرنے کے لیے بلوچ عوام سے چندہ جمع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صبغت اللہ شاہ جی کا اسی اکاؤنٹ نمبر دیا گیا تھا جو اب بلاک کیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر صبغت اللہ شاہ جی نے اکاؤنٹ نمبر بلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ آج صبح جب وہ اپنے اکاؤنٹ سے مختلف علاقوں اور شخصیات کی جانب سے دھرنا کے لیے بھیجے گئے پیسہ نکالنے بینک گئے تو انہیں پیسہ نہیں دیا گیا بنک عملہ نے انہیں واضح کیا کہ اسلام آباد سے ان کا اکاؤنٹ نمبر بلاک کیا گیا ہے۔