کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ وسیم اختر کہتے رہے کہ اختیارات نہیں، پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں اختیارات کا کوئی مسئلہ نہیں۔
کراچی میں سی پی این ای میں ایڈیٹرز سے ملاقات می مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط تاثر ہے کہ جماعت اسلامی کے نمبر زیادہ ہیں، (ن) لیگ کے 14 اور 4 جے یو آئی کے اراکین نے ووٹ مجھے دیے، الزام لگایا جاتا ہے پی ٹی آئی کے 32 اراکین کو روکا گیا یا ان کے ساتھ ڈیل کی، پی ٹی آئی کے 32 اراکین آج بھی اپوزیشن میں ہیں، تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندے جماعت اسلامی کو حریف سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے عوام کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کیا، ہمارے کام کو دیکھتے ہوئے کراچی کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا، وسیم اختر کہتے رہے کہ اختیارات نہیں، پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں اختیارات کا کوئی مسئلہ نہیں، عبدالستار افغانی، فاروق ستار، نعمت اللہ ، مصطفیٰ کمال اور وسیم اختر کے ادوار میں کے ایم سی کے ریونیو کلیکشن پر کوئی کام نہیں ہوا۔