کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں حکومت چلانے کے اہل نہیں ہے ان کے پاس اختیارات نہ ہونے کے برابر ہے اور اختیارات اوپر سے مسلط کئے گئے ہیں ایک طرف پاکستان کی وفادار جماعت مسلم لیگ اور دوسرے طر ف قوم پرست جماعتیں ان کی آپس میں فطری اختلافات ہے یہ کبھی بھی صوبے اور عوام کو خوشحال نہیں بنا سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے موقف رہا کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں کبھی بھی حکومت نہیں چلا سکیں گے دو حکومت کے تبدیلی ہونے کے باوجود عوام اب تک مایوسی کا شکار ہے اور اس حکومت پر کسی کا بھی اعتماد نہیں ہے ترقیاتی عمل رک گیا لوگ مایوس ہے حکومت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک نہ تو ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو سکا اور نہ ہی سینئر وزیر کو منتخب کیا اور اس حکومت کے پاس اختیارات نہ ہونے کے برابر ہے اور اوپر سے اختیارات مسلط کئے گئے ہیں ایک طرف مسلم لیگ جوپاکستان کے وفادار جماعت ہے اور دوسری طرف قوم پرست جماعتیں ہے جو کبھی بھی پاکستان کو صدقہ دل سے قبول نہیں کیا ان کی آپس میں فطری اختلافات ہے ۔