الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دے دیے۔
شہریار آفریدی کی اپیل پر الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی جسے منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاغذات مسترد کردیے تھے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول ہے۔