|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2016

اسلام آباد/کوئٹہ: ایوان بالاء کی فنکشنل کمیٹی برائے منتقلی کے عمل (Devolution Process ) کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی زیر صدار ت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں آئین پاکستان میں18 ویں ترمیم کے بعد منتقلی کے عمل کے معاملات اور اس حوالے سے صوبہ بلوچستان اور سندھ کو درپیش مسائل کے علاوہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کی طرف سے منتقلی کے عمل کے حوالے سے کی گئی قانون سازی کے عمل کاجائزہ لیا گیا ۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز تاج حیدر، عطاء الرحمان، کامل علی آغا اور محمد عثمان خان کاکڑ کے علاوہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیز ادہ ، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد علی گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی چیئرمین کمیٹی میر حاصل خان بزنجونے کہا کہ 18 ویں ترمیم ایک اہم آئینی کارنامہ تھاحاصل بزنجو ۔کمیٹی کے اراکین ان معاملات میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں موجودہ حالات کی وجہ سے تمام اراکین آج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے بہتر یہی ہے کہ تمام معاملات کا تفصیل سے جائزہ لینے کیلئے آئندہ اجلا س میں صوبائی حکومتوں کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا جائے گاآج معاملات پر مختصر بریفنگ حاصل کی گئی باقی معاملات کا تفصیل سے بعد میں جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد علی گردیزی نے منتقلی کے عمل کے معاملات اور اس حوالے سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو درپیش مسائل اور منتقلی کے عمل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بارے کمیٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔