|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2016

کوئٹہ :  جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھارہی ہے انتخابات سے قبل جن جماعتوں نے عوام کو سرسبز باغ دکھائے گئے وہ صوبے کے نام پر آنے والے رقم کو خرچ نہیں کرسکتے ہیں پارٹی کے زیر اہتمام 14اپریل کو ضلع قلعہ سیف اللہ میں شیخ الہند کانفرنس منعقد ہوگی جو صوبے کی سیاست میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام نمائندہ اجلاس او رکوئٹہ میں ہاشم کاکڑ کی جانب سے ٹریول ایجنسی کی افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی اسفندیار کاکڑ ‘قبائلی رہنماء ملک عبدالحئی کاکڑ ‘ممتاز قانون دان رؤف عطاء ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ‘ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام عوام کی ترجمان جماعت ہے جس نے حکومت سے باہر یا موجود عوام مسائل حل کرنے پر توجہ دیا ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت حکومت میں شامل جماعتوں نے الیکشن سے قبل عوام کو جو سبز باغ دکھایا تھا اور کہا کہ ہم اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرینگے لیکن حکومت میں آتے ہی انہوں نے عوام کو مایوس کرنا شروع حتیٰ کہ مرکز سے عوام کے نام پر جو رقم آئے تھے وہ بھی واپس اسلام آباد جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس طرح عوام کو اکیلے نہیں چھوڑینگے اور آنے والے وقت میں عوامی طاقت سے ایک بار پھر عوام کی ترجمان بن کر عوامی خدمت کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے تمام یونٹ اور تحصیل پر مشتمل نمائندہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے دوران 14اپریل کو ضلع قلعہ سیف اللہ میں شیخ الہند کانفرنس کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام یونٹوں اور تحصیلوں کا دورے کرینگے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں 7اپریل کو مسلم باغ میں جمعیت آباد کانفرنس منعقد ہوگی انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام کارکنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کریں نمائندہ اجلاس میں تحصیل امراء مولوی علی محمد‘مولانا محمد نعیم ‘مولوی عبدالحکیم ‘مولانا اللہ نور اور تمام یونٹس کے امراء شامل تھے۔