|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2016

راولپنڈی: پاک فوج نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض سے تعلقات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملک ریاض سے نہ کوئی تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی واقفیت۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ملک ریاض سے تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل رائٹرز نے ملک ریاض کے حوالے سے اپنی خبر میں کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بزنس ٹائیکون کے ساتھ تعلقات ہیں۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی خبر رساں ادارہ رائٹرز بھی آرمی چیف کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات والے اپنے انٹرویو سے دستبردار ہو چکا ہے۔