|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2016

ڈیرہ بگٹی: وزیر داخلہ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ سوئی میں گیس پریشر کی کمی المیہ سے کم نہیں ، علاقے میں ترقیاتی کاموں سے لوگ بہت جلد مطمئن ہوں گے ، ہماری کوشش ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی بہت جلد پرامن اور ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں شامل ہو ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز سوئی کے قبائلی عمائدین کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔وفد نے صوبائی وزیرداخلہ کوسوئی میں گیس پریشر میں کمی بارے آگاہی دی جس پروزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے ایم ڈی سے ٹیلی فونک گفتگوکی اورانہیں سوئی میں گیس کی پریشر میں کمی بارے آگاہ کیااورکہاکہ گرمی کے موسم میں گیس پریشر میں کمی ایک بہت بڑاالمیہ ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیاہے اوران کے مسائل کوحل کرنامیری اولین ذمہ داری ہے انشاء اللہ بہت جلد علاقے کاشمار ترقیافتہ علاقوں میں ہوگا اورہمیں امید ہے کہ ترقیاتی کاموں سے اہلیان علاقہ مطمئن ہوگاہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ ڈیرہ بگٹی کوپرامن اورترقی یافتہ ضلع بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔