|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادمیں انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشنوں اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے ، دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں 14دھماکے ہوئے ، اور یہ دھماکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہوئے

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے جو اسسٹنٹ کمشنر کے ذاتی محافظ تھے اور پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس ذرائع کے مطابق ان دھماکوں سے پولنگ کا عمل متاثر نہیں ہوا