سنجاوی:سنجاوی میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم اور فائرنگ سے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل سنجاوی کے پولنگ اسٹیشن پرانہ سنجاوی میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق ہو ا اور دیگر تین افراد زخمی ہوئے جاں بحق سیاسی کارکن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جاتا ہے۔ تصادم کے بعد پولنگ کا عمل متاثرہ ہو ا او ر علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے