کو ئٹہ: سینئر سیاست دان سابق گورنر وسابق وزیر اعلیٰ نواب ذوالفقار مگسی کے چاروں بھائی کامیاب ہوگئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالدخان مگسی این اے 254سے رکن قومی اسمبلی بننے میں کامیاب ہو گئے
جبکہ نوابزادہ میر طارق مگسی پی بی 11جھل مگسی سے رکن اسمبلی منتخب ہوگئے سندھ سے بھی نواب ذوالفقار مگسی کے دو بھائی منتخب ہوگئے نوابزادہ میر عامر مگسی این اے 197 سے کامیاب ہوگئے جبکہ نوابزادہ نادر مگسی پی ایس 14سے منتخب ہوئے۔