|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2024

تربت: آسکانی بازار سے دو نوجوان لاپتہ، فیملی نے آپ دروک کے مقام پر روڈ بلاک کردیا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب آسکانی بازار آپسر میں دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف آج ان کے اہل خانہ نے ڈاکی بازار اپ درک کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کردی ہے۔

مظاہرین کے مطابق رات کو اسکانی بازار آپسر میں دو نوجوانوں شعیب احمد ولد بھرام اور بالاچ ولد درا کو جبری گمشدہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔