|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2024

صحبت پور:پولیس تھانہ آر ڈی 44 سندھ کی حدود سے اغوا ہونے والا موبائل کمیونیکیشن ڈیوائس ہولڈر علی بخش گھنیہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور کی پولیس کے ہاتھوں بازیاب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ آر ڈی44 کی حدود(سندھ) سے ڈیوائس ہولڈر علی بخش گھنیہ کو نامعلوم مسلح افرادنے اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا تھا جسے بلوچستان کی حدود سے صحبت پور کی پولیس نے پولیس تھانہ عادل پور کی حدود سے باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جسے گزشتہ رات نامعلوم ڈاکو اسلح کے زور پر اغواکرلیا تھا

اس موقع پر ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ پولیس تھانہ عادل پور پٹ فیڈرپر ناکہ بندی کر کے تلاش کے دوران سندھ سے اغوا ہونے والے ڈیوائس ہولڈر علی بخش گھنیہ کو باحفاظت عادل پور تھانہ کی حدود سے بازیاب کرالیا ہے ایس ایس پی صحبت پور نے مزید بتایا کہ اغوا کار مغوی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی پولیس کے پیچھا کرنے پر اغوا کار مغوی کو چھوڑ خود رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا ہے انھوں نے مزید کہا کہ صحبت پور پولیس امن امان کی بحالی کے لیئے سخت اقدامات کر رہی ہے امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا