کراچی:بلوچی زبان کے مشہورگلوکار استاد نورمحمد نورل کی طبیعت ناسازہوگئی،استاد نور محمد نورل کے اہلخانہ کی بلوچ قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے،، ان کے بیٹے جمیل نورکےمطابق،،استاد نور محمد نورل کی حالت تسلی بخش نہیں۔
وہ حب میں ملیریا کا شکار ہوئے اور ان کی ذیابطیس مرض کی وجہ سے پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔ کراچی کےڈاکٹرز نے ایک ہفتے کا کورس دیکر انہیں گھر پر آرام کرنے کی ہدایت کی ہے ، لیکن وہ دوائیاں اور خوراک لینے کے بعد ہضم نہیں کر پارہے ہیں۔ جس سے انکی حالت بگڑتی جارہی ہے۔جمیل نورل نے عوام سےاستادنورمحمدنورل کی صحت یابی کےلیےدعاؤں کی درخواست کی ہے