|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2024

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کو ناکامی ہوئی ،سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تربت نیول ائیر بیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی اور کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کو ناکامی ہوئی ،سیکورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔