|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

خضدار:جھالاوان زمیندار ایکشن خضدار کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا بجلی کی بحالی اور فیڈروں کی بندش زمیندار وں کے معاشی قتل کا مترادف ہے تفصیل کے مطابق جمعرات کو جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر خضدار آفس کے سامنے دھرنا دیکر مظاہرہ کیا گیا

اس موقع پر چیئرمین کسان زمیندار اتحاد کے چیئرمین آغا لعل جان احمد زئی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب غلامانی عید محمد ایڈووکیٹ میر محمد رئیسانی ارباب بزگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی ظلم وزیادتیوں سے زمیندار وکسان ناں شبینہ کا محتاج ہو گئے ہیں تیار فصلیں تباہ ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں کیسکو اہلکاروں کی من مانیوں سے شعبہ ذراعت بری طرح متاثر ہو رہا ہے دریں اثنا مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر زمیندار وں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا