|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی رہنما آصفہ بھٹو این اے 207 سے بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) منتخب ہوگئیں۔

سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے ریٹرننگ افسر کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے 11 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جن میں آصفہ بھٹو سمیت 4 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق آج آصفہ بھٹو زرداری کے مخالف تینوں امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد پی پی رہنما بلامقابلہ ایم این اے منتخب ہوگئی ہیں۔

عام انتخابات 2024 میں صدر مملکت آصف علی زرداری این اے 207 کی نشست سے منتخب ہوئے تھے تاہم، عہدہ سنبھالنے کے بعد نشست خالی ہوگئی تھی۔