کوئٹہ: نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ گوادر وہ جگہ ہے جہاں پاکستان کے جھنڈے جلائے جاتے تھے اور آج یہاں پاکستان کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہمارے موقف کی تائید ہے دو نیوکلیئر ملک ہمیشہ کیلئے دشمن نہیں رہ سکتے میں یہاں بہت کچھ تو نہ کر سکا مگر لوگوں کو پیار کیا انہیں گلے لگایا اور یہاں کے عوام کی احساس محرومی کو ختم کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا اور آج بھی یہ کہتا ہوں کہ دونوں نیوکلیئر ہمیشہ کیلئے دشمن نہیں رہ سکتے پاکستان کیساتھ جو کچھ کیا وہ ٹھیک نہیں تھا تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے پاکستان کا مسئلہ دنیا کے سامنے ہر فورم پر پیش کیا گیا جو ہمارے مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہتے آرہے ہیں لیکن ہماری بات ماننے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا آج گوادر آنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بعد ہے کہ یہ وہ شہر جہاں پاکستان کے جھنڈے جلائے جاتے تھے اور آج یہاں پاکستان کے جھنڈے لہرائے جارہے ہیں صوبہ کے عوام میں حساس محرومی ختم کرنے کیلئے وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بلوچستان کے عوام کیلئے ہر وہ کام کرنا چاہئے جس ان میں پائی جانیوالی احساس محرومی ختم ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اوراس مستقبل کو خوشحال اور مستحکم رکھنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔