کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 500 گھوسٹ لیویز ملازمین کا انکشاف اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلے ارسال کر دیا تحقیقات کیلئے معاونت طلب کی گئی ذرائع کے مطابق ضلع کوہلو میں لیویز اہلکاروں کی مجموعی تعداد1500 ہے جس میں 500 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے گھوسٹ ملازمین سے متعلق تحقیقات کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلے ارسال کر دیا ، ارسال کئے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ گھوسٹ ملازمین کو بارہا شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کی مد ماہانہ لاکھوں روپے ادا کئے جا رہے ہیں جبکہ مراسلے میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ان گھوسٹ لیویز ملازمین کو سرکاری اسلحہ بھی جاری کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے مراسلے میں لیویز کے دیگر حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ ان سے بارہا ان ملازمین سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہے جو فراہم نہیں کی جارہی جس سے ایساتاثر مل رہا ہے کہ یہاں ایک ما فیا سرگرم عمل ہے جس کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار خود کو بے بس تصور کر نے لگے ہیں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوہلو ایک حساس علاقہ ہے جہاں لیویزامن کے قیام کیلئے اقدامات کر سکتی ہے تاہم گھوسٹ ملازمین کے ہوتے یہاں بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں محکمہ داخلہ اس کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کرے۔