|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ این اے 267کے ضمنی انتخابات میں نیشنل پارٹی نوابزادہ خالد مگسی کی حمایت کریگی کچھی اور جھل مگسی کے ضلعی تنظیموں اور کارکنوں کو پابند کردیا گیا کہ وہ نوابزادہ خالد مگسی کی کامیابی کیلئے بھر پورا نداز میں جد وجہد کریں این اے 267کچھی اور جھل مگسی کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی قائدین اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ میر خالد خان مگسی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے کارکن سیاسی رہنماء پارٹی کی مرکزی پالیسی کی پاسداری کرتے ہوئے میر خالد خان مگسی کو ووٹ دے ۔