لاہور: پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
منصوبے کے تحت ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی۔
ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا جبکہ ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش بھی پیدا ہوگی۔