|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2016

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاسی اکابرین کے نقش قدم پر چل کر ہی اپنے مرام حاصل کر سکتے ہیں برابری کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے ذاتی مفادات کے خاطر پشتونوں اور بلوچوں کے حقوق پر خاموشی اختیار کرلی اے این پی اور بی این پی مل کر بلوچوں وپشتونوں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہمارا عزم ہے جب کھیل کے میدان آباد نہیں ہونگے تو ہسپتال آباد ہونگے صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ، اے این پی کے مرکزی رہنما رشید خان ناصر،ملک عبدالمجید کاکڑ،جمال الدین رشتیا ،ملک سنگین خان مہترزئی اور جہانزیب خان نے کچلاک میں ملک عبدالعلی مرحوم ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے50 ہزار جبکہ دونوں ٹیموں کیلئے پانچ پانچ ہزاروں اور ایمپائروں کیلئے دو دو ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم صرف پشتونوں کا نہیں بلکہ بلوچوں کا بھی عظیم رہنماء تھا اور انہوں نے دونوں اقوام کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی اور ہمیشہ اصولوں پر چل کر کوئی بھی سودا بازی نہیں کی انہوں نے کہا ہے کہ اب وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ ہم با چا خان ، ولی خان اور عبدالعلی خان کے نقش قدم پر چل کر ہی اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آج کل کچھ لو گوں نے سیاست کو پیسوں سے تعبیر کیا ہے مگر سیاست کیلئے جب تک قربانیاں نہیں دینے پڑیں گے اس وقت تک کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکے گا اور نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچوں وپشتونوں میں انتخابات کے دوران جو وعدے اور دعوے کئے تھے ان میں مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں اور میرٹ کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن افسوس کہ قومی سطح پرہمارے صوبے سے اب تک کوئی کھلاڑی نہیں لیا گیا بسم اللہ خان کو پاکستان پریمیئر لیگ میں صرف ایک مرتبہ کھلایا گیا جو کہ قابل افسوس ہے اور ہمارے ہاں کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ چاغی سیٹ پر منتخب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی کے ممبر3 سال سے غائب ہیں اور ہم صرف اس کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں کچلاک سپورٹس کے حوالے سے انتہائی پسماندہ ہے اور یہاں جس کی حکومت ہے گراؤنڈ کیلئے اس لئے زمین وقف نہیں کر تے کیونکہ یہ قبضہ مافیا سے بھی زیادہ خطرناک ہے آئندہ جس کی بھی حکومت آئی فی سبیل اللہ گراؤنڈ کیلئے زمین مختص کرینگے اے این پی کے مرکزی رہنما رشید خان ناصر،ملک عبدالمجید کاکڑ،جمال الدین رشتیا ،ملک سنگین خان مہترزئی اور جہانزیب خان انہوں نے کہا ہے کہ کچلاک کی آبادی3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے یہاں توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امن وامان اور ترقی وخوشحالی کیلئے جو دعوے کئے تھے اس پر پورا نہیں اتر سکے اس لئے حکومت میں کو چاہئے کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔