|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے بانیٔ تحریک انصاف کی رہائی کا امکان نہیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کہتے ہیں کہ بُرا وقت ختم ہو گیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کر دیا، مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر ابھی بھی مشکل وقت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔