|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2016

کوئٹہ: ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی ہوئی تھی 3موٹر سائیکل سوار جیسے ہی تین موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرے تو زور دار دھماکہ ہوا جس سے تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طوپر سول ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا ہے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دیگر اعلیٰ حکام نے علاقے کو گہرے میں لے کر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی ۔