وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابلِ مذمت ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
علاوہ ازیں دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔
انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔