وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک کی مقبول جماعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔
پشاور سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔ مخصوص نشستوں پر فیصلے سے انہیں تکلیف ہو رہی ہے؟
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ مینڈیٹ چور سرکار نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آ رہا ہے اس لیے بوکھلاہٹ میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں۔