|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2024

جمعیت علمائےاسلام اورتحریک انصاف کے رابطے تین ہفتےبعد بحال ہوگئے، کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ مذاکرات پر اتفاق بھی کرلیا گیا ہے ۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جےیو آئی) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال،معاشی،آئینی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان کو اسد قیصر نے تحریک انصاف کی مزاکراتی کمیٹی کے ناموں سے متعلق آگاہ کیا جے یو آئی کی قیادت نے بھی جلد مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ۔

مولانا فضل الرحمان نے دونوں جماعتوں کے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے مذاکرات میں طے کیا جائے گا کہ دونوں جماعتیں کن نکات پر آگے چل سکتی ہیں ۔