|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر افسران وجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام پولیس شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، پولیس شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس افسران اورجوانوں نےہمیشہ بطور ہراول دستہ جرائم کی سرکوبی کی ہے، قیام امن کے لئے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہتے ہیں جب کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بھی پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہیدکیپٹن مبین سمیت تمام پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، پولیس شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔