کوئٹہ: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سول ہسپتال کی او پی ڈیز میں علامتی بائیکاٹ کاسلسلہ جاری ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے بتایاکہ علامتی بائیکاٹ کے موقع پر ڈاکٹرز صبح9بجے سے 11بجے تک او پی ڈیز میں حاضر نہیں ہورہے ،انہوں نے کہاکہ مطالبات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ابھی تک معاملات کمیٹی کی تشکیل اورمذاکرات سے آگے نہیں بڑھے ہیں کوئی نتیجہ آنے تک ینگ ڈاکٹرز کا علامتی ہڑتال جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسی معاملے پر 25اپریل کوایسوسی ایشن کے جنرل باڈی کااجلاس طلب کیاہے اس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا دوسری جانب علامتی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔