|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم اسرار کاکڑ کو پاکستانی سفیر برائے بااختیار نوجوان مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم اسرار کاکڑ نے ملاقات کی،  آکسفورڈ میں پی ایچ ڈی کے پاکستانی طالبعلم اسرار کاکڑ کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہے۔ اسرار کاکڑ برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کی یونین کے پہلے بلوچی اور تیسرے پاکستانی صدر ہیں۔ وزیراعظم نے اسرار کاکڑ کو پاکستانی سفیر برائے بااختیار نوجوانان مقرر کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔