صحبت پور: محکمہ آبپاشی ضلع صحبت پور کے حکام کی جانب مقامی اخبار میں سیم نالے پر شگاف پڑنے کے حوالے سے حقائق کے منافی ایک خبر شائع ہوئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ آبپاشی ڈرینیج نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے تمام صحافی حضرات کو کہا ہے کہ وہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران اور حکام کا موقف ضرور لیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ متعلقہ شگاف سمیت کسی بھی سرکاری اسٹرکچر کی مکمل نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے
جبکہ شگاف لگانے اور پانی چوری کرنے سماج دشمن افراد کے خلاف مختلف اوقات میں ایف آئی آر کی درج کی گئی ہیں۔ حکام نے کہا کہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی خصوصی احکامات اور مکمل نگرانی میں محکمہ کے افسران اور فیلڈ افسران اپنے اسٹیشنوں پر عوام کی خدمت میں ہمہ وقت موجود ہیں
اور کوئی بھی ایسی بات جو حقائق کے منافی ہو فلیڈ افسران کے کام میں خلل کا باعث بنتا ہے لہذا ہر خبر کی تصدیق ایک دفعہ متعلقہ حکام سے کرلیں تو بہتر ہوگا۔