|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی وقبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی بحفاظت بازیاب تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب قبائلی رہنما کوئٹہ سے حب چوکی کی جانب جا رہا تھا

قومی شاہراہ پر کراڑو کے قریب ان کے قافلے پر پہلے سے تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کے دو محافظ اس واقعہ میں جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے

اور میر مہراللہ محمد حسنی اس وقت سے لاپتۃ تھے ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق لیویز فورس اورسیکورٹی اداروں کی دودن سے مسلسل کوششوں کے بعد میر مہراللہ محمد حسنی کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *