تربت:تجربہ کار پارلیمنٹیرین و رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔
یونیورسٹی آمد پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا وائس چانسلر نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئرسیاست دان واجہ ابوالحسن، معروف صحافی، کالم نگار اوردانشورامتیاز عالم اور وش ٹی وی کے چیئرمین محمد اقبال بلوچ بھی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ تھے۔
ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے معزز مہمانوں کویونیورسٹی کی نمایاں کامیابیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اوریونیورسٹی میں تعلیمی اورتحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی حکمت عملی کے علاوہ یونیورسٹی کودرپیش چیلنجزخصوصاً اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کی ترقی کے لئے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربت یونیورسٹی قومی اثاثہ ہے اور یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی میں تعلیمی اورتحقیقی ماحول کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
Leave a Reply