|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2016

اسلام آبا: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے حکمران بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں انڈسٹریل زون ‘ ریلوے ‘ ٹریک و دیگر میگا پروجیکٹس کے حکومتی دعوؤں میں حقیقت نہیں زمینی صورتحال اس کے برعکس ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی کمیٹی برائے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں جبکہ حکمران دعوے پر دعوے کر رہے ہیں بلوچستان کے عوام قطعی طور پر سی پیک منصوبہ کے مخالف نہیں لیکن اپنے وسائل پر حق ملکیت چاہتے ہیں گوادر کے عوام کو اقلیت میں تبدیل کرنے سے بچانے کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے اور گوادر کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں وزیراعظم سی پیک کے حوالے سے اجلاس بلا کر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اب تک کی کارکردگی اور پیشرفت سے آگاہ کریں ۔