|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

بھارتی آرمی چیف کے بیان پر پاک فوج کا سخت ردعمل سامنے آگیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیانات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں، پاکستان پر ریاستی سرپرستی کے الزامات دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی قرار دیدیا، ترجمان کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔

آئی ایس پی آر نے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ بھارتی الزامات بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

مزید جانیے : پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، آئی ایس پی آر

ترجمان کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کیخلاف مظالم اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے غافل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے نفرت انگیز بیانیے اور مظالم نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے، بھارتی فوجی افسر پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے گرفتار ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات غیر پیشہ ورانہ اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں، بھارتی فوجی قیادت کو سیاسی مفادات کے بجائے پیشہ ورانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں، پاکستان پر ریاستی سرپرستی کے الزامات دوغلی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *